ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے قریب ہیبری میں کار اور منی بس کے درمیان خطرناک ٹکر؛ کار بس کے اندر گھس گئی؛ دو لوگوں کی موت

اُڈپی کے قریب ہیبری میں کار اور منی بس کے درمیان خطرناک ٹکر؛ کار بس کے اندر گھس گئی؛ دو لوگوں کی موت

Sun, 11 Jun 2023 21:38:52    S.O. News Service

اُڈپی 11 جون (ایس او نیوز)  کار اور منی بس کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں کار پر سوار دولوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہیں اور زخمیوں کو منی پال اسپتال لے جایا گیا ہے۔حادثہ اُڈپی سے قریب 35 کلو میٹر دور ہیبری۔اگومبے نیشنل ہائی وے 169 پر سیتاندی کے قریب اتوار کو پیش آیا۔

مرنےوالوں کی شناخت اُڈپی  محکمہ تعلیمات کے   اہلکارسُبنّا گنیگا اور اُڈپی کے ایک اسکول ٹیچرسوم شیکھر کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ کار پر سوار سدرشن اورکار ڈرائیور  ستیش شدید  زخمی ہوئے ہیں اور دونوں کو منی پال لے جایا گیا ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق یہ لوگ چینّاگری میں ایک شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جبکہ منی بس  اُڈپی سے اگومبے جارہا تھا ، ہیبری  میں دونوں سواریوں کی آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدیدتھی کہ کار سیدھے بس کے اندر گھس گئی۔

ہیبری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: